گرم چائے مضر صحت۔۔کیسے؟

March 25, 2019

اکثر لوگ بہت گرم چائے پینا پسند کرتے ہیںجبکہ نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ تیز گرم چائے صحت کے لئے نقصان دہ ہے۔

امریکن کینسر سوسائٹی کے ماہرین کی جانب سے انٹرنیشنل جرنل آف کینسر میں شائع ایک تحقیق کے مطابق 60ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ گرم چائے پینے والوںمیں غذائی یا گلے کے کینسر ہونے کے 90فیصد امکانات ہوتے ہیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


دوسری جانب امریکن کینسر سوسائٹی کے مصنف فرہاد اسلامی کا اس بارے میں کہنا ہے کے زیادہ تر لوگ گرما گرم چائے، کافی یا دیگر مشروبات پینا پسند کرتے ہیںلیکن وہ اس بات سے لا علم ہیں کہ بہت زیادہ گرم چائے یو کافی گلے کے کینسر میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔

پچھلے دنوں ہونے والی ایک اور تحقیق کےمطابق 75ڈگری سیلسیس پر چائے پینے والوں میںگلے کے کینسر کےخدشات دوگنےبڑھ جاتے ہیں۔

اسی حوالے سے ماہرین صحت نے چائے کے شوقین افراد کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تیز گرم چائے کے بجائے نیم گرم چائے کو پینا اپنی عادت بنائیں کیونکہ 5 یا 10 منٹ رُک کر چائے پینا کینسر کے خطرات کو کم کرسکتا ہے۔

جو لوگ مذکورہ درجہ حرارت سے کم چائے پیتے ہیں اُنہیں فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔