بائیک ریس میں بائیکر آپس میں لڑ پڑے

March 25, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

مقابلوں کے دوران معمولی حادثات تو پیش آتے ہی رہتے ہیں لیکن بعض اوقات کھلاڑی جوش میں ہوش کھو بیٹھتے ہیں۔

کوسٹا ریکا میں منعقد ہونے والی ایک بائیک ریس کے دوران بھی ایسا ہی کچھ ہوا جب دو بائیکرز آپس میں ٹکر ا نے کے بعد ریس کو بھول کر خود لڑ پڑے۔

دونوں بائیکرز نے ایک دوسرے پر خوب مْکے برسائے جس سے ریسنگ ٹریک اکھاڑے کا منظر پیش کرنے لگا۔

واقعے کے بعد متعلقہ تنظیم نے دونوں بائیکرز پر دو دو سال کیلئے پابندی عائد کردی ہے۔