خطروں کے کھلاڑیوں کی بیس جمپنگ

March 26, 2019

ایڈونچر کے شوقین نوجوانوں کیلئے شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا اور اپنے اس شوق کی تکمیل کیلئے وہ ہر حد سے گزرجاتے ہیں، چاہے اس دوران اُنکی جان ہی کیوں نہ چلی جائے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


ویڈیو میں نظر آنے والے اِن جانبازوں کو ہی دیکھ لیں جو ایڈونچر کا شوق پورا کرنے کیلئے نہ صرف گرم ہوا کے غبارے کے ذریعے آسمان کی بلندی پر پہنچے اور بیس جمپنگ کا شوق بھرپور انداز میں پورا کیا۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے ان جانبازوں نے گرم ہوا کے غبارے سے چھلانگ لگا کر نہ صرف ایڈونچر کا شوق پورا کیا بلکہ بیس جمپنگ کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے پیراشوٹ کی مدد سے با آسانی زمین پر لینڈ کر گئے اور اپنے اس کارنامے سے دیکھنے والوں کو حیران کر ڈالا۔