مطالبات منظور، پورٹ قاسم ڈاک ورکرز کا دھرنا ختم

March 29, 2019

مطالبات منظور ہونے کے بعد کراچی کے پورٹ قاسم ڈاک ورکرز نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

پورٹ قاسم ڈاک ورکرز یونین کا 186 دن سےدھرنا جاری تھا ۔

دھرناختم کرنےکااعلان پورٹ قاسم ڈاک ورکرز یونین کے صدر اخلاق احمد اور جنرل سیکریٹری حسین بادشاہ نے کیا۔

یونین رہنما کے مطابق حکام سے مذاکرات اور ان کی کامیابی میں ایم این اے گل ظفر خان اور دیگر نے کردار ادا کیا، جس کے بعد پورٹ قاسم اتھارٹی نے رکے ہوئے کارڈز پر دستخط کر دیے۔

ایم این اے گل ظفر خان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی دلچسپی سے ورکرز کے مسائل حل ہو گئے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیرِپورٹ علی زیدی نے بھی ان مذاکرات کی کامیابی کے لیے مثبت کردار ادا کیا۔