ایف بی آر نے انکم ٹیکس بجٹ تجاویز جمع کرانے کی آخری تاریخ 18 مارچ مقرر کر دی

March 10, 2016

اسلام آباد (اے پی پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے آئندہ مالی سال 2016-17ء کیلئے انکم ٹیکس سے متعلق بجٹ تجاویز جمع کرانے کی آخری تاریخ 18 مارچ 2016ء مقرر کر دی۔ ایف بی آر نے تمام شراکت داروں پر زور دیا ہے کہ وہ بجٹ تجاویز کی تیاری کا کام تیز کریں اور 18 مارچ تک یہ تجاویز ایف بی آر کو جمع کرا دیں۔ اس سلسلے میں جاری ایک نوٹیفکیشن کے مطابق بجٹ تجاویز 20 جنوری 2016ء تک جمع کرائی جانی تھیں تاہم متعلقہ شراکت دار اپنی تجاویز وقت پر جمع نہیں کرا سکے جس کی وجہ سے ایف بی آر نے اس کی مدت 18 مارچ تک بڑھائی ہے۔