ٹیکس گوشوارے جمع کرانےکی تاریخ میں پھر توسیع

March 31, 2019

فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک مرتبہ پھر توسیع کردی جس کے بعد اب نان فائلرز 30 اپریل تک ٹیکس ریٹرن جمع کراسکتے ہیں۔

ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آج آخری تاریخ تھی تاہم ایف بی آر نے چوتھی مرتبہ گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی۔

ایف بی آر کے مطابق تمام ٹیکس دہندگان انکم ٹیکس گوشوارے 30 اپریل تک جمع کرا سکتے ہیں ،گوشوارے جمع کروانے والوں کی تعداد 15 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔