وزیراعظم کا ذلفی بخاری کے کپڑوں پر تبصرہ

April 03, 2019

وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان ٹورازم سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے ملک میں سیاحت کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ساحلی سیاحت شایدہی کسی ملک میں پاکستان جیسی ہو، پاکستان کےجیسے ساحل کسی ملک میں نہیں، ناردرن ایریاز جیسےخوبصورت سیاحتی مقامات کہیں نہیں دیکھے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


تقریب میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ زلفی بخاری بھی موجود تھے۔

عمران خان ذلفی بخاری اور عاطف خان کے کپڑوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ زلفی بخاری نے ایسے کپڑے پہنے ہوئے ہیں جیسے فرانس کی سیاحت کو پروموٹ کرنے جارہے ہو۔

وزیراعظم کے اس تبصرے پر حاضرین نے قہقہے لگائے اور زلفی بخاری نظریں چراتے رہے۔