شعبان کا چاند دیکھنےکیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

April 06, 2019

شعبان کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں منعقد ہوگا۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق شعبان المعظم کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں اجلاس محکمہ موسمیات کے دفتر کراچی میں ہوگا ۔

زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہوں گے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شعبان کا چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں۔