ورلڈ کپ اسکواڈ کے لیے ٹیم منجمنٹ میں مشاورت جاری

April 07, 2019

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیئے انگلینڈ کون جائے گا۔قومی سلیکشن کمیٹی اور ٹیم منجمنٹ میں مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان ٹیم کا اعلان 18 اپریل کو شیڈول ہے۔کرکٹ کا سب سے بڑا ایونٹ، ورلڈ کپ، بڑے ایونٹ کےلیے بڑی پلاننگ جاری ہے۔ٹیم کے امتحان سے پہلے بنا ہوا ہے سلیکشن کمیٹی کا امتحان،15 ر کنی ٹیم کا اعلان 18 اپریل کو کیا جانا ہے۔

23 ممکنہ کھلاڑی 15 اپریل سے فٹنس ٹیسٹ دیں گے۔کھلاڑیوں کی فٹنس اپنی جگہ لیکن فارم بھی ضروری ہے۔محمد عامرجو چیمپینز ٹرافی فائنل میں دھوم مچا چکے ہیں، لیکن ان کی حالیہ فارم سلیکٹرز کے لیے پریشانی کا باعث بنی ہوئی ہے۔

اطلاعات یہ ہیں کہ پی سی بی 17 سے اٹھارہ کھلاڑیوں کو انگلینڈ بھیجے گا۔ یاسر شاہ ، جنید خان، محمد نواز، شان مسعود اور محمد عباس کی شمولیت کے امکانات کم کم ہیں۔

لیکن کچھ عرصے تک آٹو میٹک چوائس سمجھے جانے والے فاسٹ باولر محمد عامر پر بھی سب کا اتفاق نہیں ہو پا رہا،ڈیڑھ برس سال سے عامر کی فارم پریشانی کا باعث ہے۔

چیمپئینز ٹرافی فائنل کے بعد سے 14 ون ڈے میں وہ صرف پانچ وکٹیں حاصل کر سکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرفیصلہ صرف فارم کو دیکھتے ہوئے کیا گیا تو محمد عامر کا ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل ہونا ممکن نہیں ۔ کیونکہ محمد حسنین سے منجمنٹ اور سلیکٹرز بہت متاثر ہیں۔