جرمنی:ہر سو پھیلے چیری کے پھولوں سے فضا معطر

April 08, 2019

دنیا کے مختلف ممالک میں اس وقت چیری کے پھولوں کی بہار کا آغاز ہوگیاہے اور پھولوں کے خوبصورت نظارے اور دلفریب مہک نے لوگوں کو اپنے سحر مبتلا کیا ہوا ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

جرمنی کے شہر Bonnکے ٹاؤن Altstadt میں بھی اس وقت ہر طرف چیری پھولوں کی بہار چھائی ہوئی ہے۔لاکھوں پھولوں سے لدے درختوں نے شہرکی خوبصورتی میں اضافہ کردیا ہے اور ہر سو پھیلے ان پھولوں سے فضا معطر ہوگئی ہے۔

چیری کے پھولوں سے سجے خوبصورت منظر نے لوگوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیاہے، جسے دیکھنے کیلئے نہ صرف جرمنی بلکہ دنیا بھر سے لوگ یہاں کا رخ کر رہے ہیں اور اس خوبصورت منظر کو اپنے کیمرے میں قید کر کے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔