سگریٹ نوشی سے زیادہ تباہ کن غذائیں

April 10, 2019

خراب غذا نہ صرف ہماری صحت کے لئے خرابی کا باعث ہے بلکہ دنیا بھر میںشرح اموات کی بڑھتی ہوئی تعداد میںاضافے کا سبب بھی ہے۔

ماہرین غذائیت نے نئی تحقیقی میںایک لرزہ خیز انکشاف کیا ہے کہ باقاعدگی سے غیر صحت مندخوراک کا استعمال سیگریٹنوشی سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

بین الاقوامی طبی جریدے (The Lancet) میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میںدنیا کے 195ممالک سے 25 سال کی عمر کے تمام افراد کی غذائی عادات کا جائزہ مختلف سروے رپورٹس کی مدد سے لیا گیا۔ تحقیق میںتقریباً 40 ممالک سے 130سائنسدانوں نے حصہ لیا۔

تحقیق کے مطابق ناقص غذا کا استعمال ہر سال ایک کروڑ دس لاکھ اموات کا سبب بنتا ہے ۔یعنی تمباکو نوشی سے بھی زیادہ اموات نقصان دہ غذا کے استعمال سے ہوتی ہیں۔

جاری کردہ تحقیق میںبتایا گیا کہ خواراک میںتازہ پھلوںاور اناج کی کمی اور نمک کی مقدار میںزیادتی صحت کے لئے نقصان دہ ہے۔ سال 2017 میںبہت زیادہ نمک کا استعمال اور اناج سے دوری 30 لاکھ اموات کا سبب بنی جبکہ پھلوںکا بہت کم استعمال 20لاکھ اموات کا باعث بنا۔

محققین کے مطابق خواراک میںنمک کا زیادہ استعمال بلڈپریشر کو بڑھاتا ہے جو دیگر بیماریوںیعنی امراض قلب، ہارٹاٹیک فالج کا سبب بنتا ہے، جبکہ پھلوںسبزیوں اور اناج کا باقائدگی سے استعمال بہت سی بیماریوںسے نجات دلاتا ہے۔

تحقیق کے نتائج دیکھتے ہوئے ماہرین غذائیت نے سب سے زیادہ زور اس بات پر دیاہے کہ لوگوںکو اپنی غذ امیںنمک کا استعمال کم سے کم کرنا چاہئے۔