میرا کی جرار رضوی کیساتھ مل کر اسپتال بنانے کی خواہش

April 15, 2019

اداکارہ میرا نے لاہور میں معروف ہدایت کار جرار رضوی کی عیادت کی اور ان کے ساتھ مل کر اسپتال بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

اداکارہ میرا لاہور میں ہدایت کار جرار رضوی کی رہائش گاہ پہنچیں اور ان کی عیادت کی، اس موقع پر میرا کا کہنا تھا کہ جیسے ہی انہیں جرار رضوی کی طبیعت خراب ہونے کا پتہ چلا تو وہ کراچی سے لاہور پہنچ گئیں۔

میرا نے ہدایت کار جرار رضوی سے کہا کہ وہ اسپتال اور پروڈکشن کا کام ان کے ساتھ مل کر شروع کرنے کی خواہش مند ہیں۔