امام کعبہ کی صدر عارف علوی سے ملاقات

April 15, 2019

امام کعبہ شیخ عبداللہ عواد نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ایوان صدر میں ملاقات کی۔

امام کعبہ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کی سلامتی ایک دوسرے سے منسلک ہے،ہم ایک دوسرے سے کٹ کر نہیں رہ سکتے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور پاکستان امت مسلمہ کے مسائل کے حل کےلئے مشترکہ جدوجہد کررہے ہیں اور دونوں ملک ہر سازش کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اس سے قبل شیخ عبداللہ عواد پارلیمنٹ ہائوس پہنچے،وہاں انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، چیئرمین سینیٹ اور اراکین پارلیمنٹ سے ملاقاتیں کی اور ظہر کی نماز اسپیکر ہائوس میں پڑھائی۔