پالتو کتوں کی مالکان کے ساتھ پیرا گلائیڈنگ

April 15, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


یوں تو آپ نے اکثر منچلوں کو پیراگلائیڈنگ کرتے ہوئے دیکھا ہی ہوگا لیکن جناب یہاں تو جانور بھی کرتب بازی کے شوقین نکلے۔

یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنے والے ایڈونچر کے شوقین ان کتوں کو ہی دیکھ لیں جو اپنے مالکان کے ساتھ پیراگلائیڈنگ کے مزے لیتے ہوئے آسمان کی سیر کر رہے ہیں۔

جی ہاں، چین کے شہر Wuxiمیں ایک ادارے نے کتوں کیلئے پیرا گلائیڈنگ سہولت متعارف کی ہے جس کے ذریعے مالکان اپنے پالتوں کتوں کے ساتھ ایڈونچر کاشوق پورا کر سکتے ہیں۔

چین میں کتوں کیلئے یہ ایڈونچر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا اور اور درجنوں لوگ اپنے پالتوں کتوں کو لئے آسمان کی سیر کرنے پہنچ رہے ہیں۔