پیرس کے تاریخی نوٹرڈیم کیتھڈرل میں آگ بھڑک اٹھی

April 15, 2019

پیرس کے تاریخی نوٹرڈیم کیتھڈرل میں تعمیر نو کے دوران آگ بھڑک اٹھی، فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


کیتھڈرل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شام ساڑھے چھ بجے اچانک فائر الارم بج اٹھے، جس کے بعد کیتھڈرل کو خالی کرالیا گیا، فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

پیرس کے مشہور ترین کیتھڈرل میں ان دنوں تزئین و آرائش کا کام جاری ہے۔

پیرس کی میئر اینی ہیڈالگو کا کہنا ہے کہ فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں، عوام سیکورٹی حدود کا احترام کریں۔