نیشنل ہاکی چیمپئن شپ ملتوی

April 16, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے35ویں ائیر مارشل نور خان نیشنل ہاکی چیمپئن شپ ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔ چیمپئن شپ 20 اپریل سے 4 مئی تک کراچی میں کھیلی جانی تھی۔ ہاکی فیڈریشن کے مطابق نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔