اسمتھ اور وارنر آسٹریلین ورلڈکپ ٹیم میں شامل،فنچ کپتان برقرار

April 16, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بال ٹیمپرنگ کیس میں سزا پوری کرنے کے بعد اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کو آئندہ ماہ ہونے والے ورلڈ کپ کے لئے آسٹریلیا کی پندرہ رکنی کرکٹ ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔ ایرون فنچ کو کپتان برقرار رکھا ہے۔ پیر کو آسٹریلوی سلیکٹرز نے دفاعی چیمپئن کی جس ٹیم کا اعلان کیا ہے۔ 5فاسٹ بولرز ٹیم میں شامل ہین لیکن ان فٹ جوش ہیزل ووڈ جگہ نہ بنا سکے۔ ایرون فنچ نے کہا کہ ہینڈزکومب کا اخراج مایوس کن ہے۔ ٹیم میں ایلکس کیری واحد وکٹ کیپر ہیں ۔ آسٹریلیا نے دو اسپنرز ایڈم زامپا اور ناتھن لائن کو شامل کیا ہے جبکہ عثمان خواجہ بھی جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔ اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ ایرون فنچ (کپتان)، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، اسٹیون اسمتھ، شان مارش، گلین میکسویل، مارکس اسٹوئنس، ایلکس کیری، پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، جھائے رچرڈسن، ناتھن کولٹر نائیل، جیسن بہرن ڈروف، ایڈم زامپا اور ناتھن لائن۔