فرانس میں مقیم سکھ کمیونٹی نے وساکھی کا تہوار دھوم دھام سے منایا

April 16, 2019

پیرس(رضا چوہدری) فرانس میں مقیم سکھ کمیونٹی نے وساکھی کا تہوار بڑی دھوم دھام سے منایا۔ پیرس کے نواحی علاقہ بھوبھینی کے گردوارہ سے ایک جلوس نکلا کیا گیا اس موقع بھوبھینی گونس کے میئرز بھی موجود تھے جلوس مقرر راستوں سے ہوتا ہوا واپس گردوارہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس میں ہزاروں مرد و زن بچوں نے شرکت کی۔ جلوس کے راستوں پر پانی، ٹھنڈے مشروبات، کھانوں فروشوں کی وافر مقدار کے اسٹال لگے ہوئے تھے، سکھ کمیونٹی کے مذہبی رہنما سارے راستے ورد کرتے رہے نوجوانوں نے تلوار اور کرپان کے کرتب اور ان کے ساتھ روایتی مظاہرہ کرتے رہے، جلوس میں شامل نوجوانوں کی اکثریت خالصتان کے حق میں نعرے بازی کرتی رہی۔ شرکا نے جنگ سے گفتگو میں کولی ڈور راہداری کھلنے کے فیصلے کو وزیراعظم پاکستان عمران خان کا اہم اقدام قرار دیا ۔