بی جے پی انتخابات جیتنے کیلئے خوف پھیلارہی ہے، محبوبہ مفتی، مودی فرعون ہے، فاروق عبداللہ

April 16, 2019

کراچی (نیوزڈیسک) پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر اور محبوبہ مفتی نے الزام عائد کیا ہے کہ بی جے پی انتخابات جیتنے کے لیے قومی سلامتی کے نام پر خوف کی فضا قائم کررہی ہے جبکہ نیشنل کانگرنس کے سربراہ فاروق عبداللہ نے نریندر مودی کو فرعون قرار دیدیا۔محبوبہ مفتی نے ٹوئٹر پر لکھا کہا کہ ’ایسا محسوس ہوتا ہے کہ الیکشن جیتنے کے لیے ہمارے جوانوں کی قربانیوں اور ووٹروں کو تقسیم کرنے کے حربے بی جے پی کے لیے فائدہ مند نہیں رہے‘۔