پاکستانی بینکوں کے مابین فکسڈ ڈیپازٹ زیادہ شرح منافع پر مقابلہ

April 16, 2019

کراچی(رپورٹ/رفیق بشیر)بینکوں کے مابین فکسڈ ڈپازٹ پر منافع کی شرح کی فراہمی پر زبردست مقابلہ کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، بینکوں کی جانب سے صارفین کو رقم ڈپازٹ کرنے کے لئے مختلف انداز ر میں راغب کیا جارہا ہے، بعض بینک تین سالہ فکسڈ ڈپازٹ پر 14.25 فیصد تک ماہانہ منافع کا اعلان کر رہے ہیں، موبائل بینکنگ کا کاروبار دن بہ دن فروغ پارہا ہے۔ دوسری جانب بعض ماہرین بنکاری کا کہنا ہے کہ بینکوں کی جانب سے اشتہارات اعداد و شمار کا گورکھ ردہندہ ہیں ، شرح سود اور شرح منافع کی ادائیگی اسٹیٹ بینک نے مقرر کررکھی ہے لیکن بینکوں کی جانب سے عوام کو لالچ دینے کے لئے اعداد وشمار کچھ اور بتائے جاتے ہیں ، جبکہ بینکوں نے اکاونٹ کے علاوہ کیش رقم سے پے آرڈر بنانے پر بھی سروس چارجز بڑھا دئیے ہیں ۔