فوکس ویگن کے سابق سربراہ سمیت 5 افراد پر دھوکا دہی کی فرد جرم عائد

April 16, 2019

فرینکفرٹ(جنگ نیوز)یورپ کے سب سے بڑے کار ساز ادارے فوکس ویگن کے سابق سربراہ مارٹن ونٹرکورن اور چار دیگر افراد کے خلاف دھوکا دہی کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی گئی ہے‘ فرد جرم کا تعلق جرمن صنعتی گروپ فوکس ویگن کے اس ڈیزل سکینڈل سے ہے، جس سےکئی ملین گاڑیاں متاثر ہوئی تھیں۔یہ فرد جرم جرمن شہر براؤن شوائیگ میں عائد کی گئی جس کا اب ایک مقامی عدالت جائزہ لے رہی ہے۔