سی ڈی ڈبلیوپی اجلاس ، کراچی بس منصوبے سمیت 210ارب کے 4ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

April 16, 2019

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی توانائی ، ٹرانسپورٹ و مواصلات نے210 ارب روپے کےچار ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی ہے،ان میں سے 209ارب 50کروڑ کے تین میگا پراجیکٹس کو توثیق کیلئے ایکنک کو بھیج دیا گیا ، سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلا س وزیر منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات خسرو بختیار کی زیر صدارت ہوا ، جلاس میں توانائی کے تین منصوبے پیش کئے گئے، پہلے منصوبے تاجکستان اور پاکستان کے مابین 45ارب99کروڑ روپے کا کاسا 1000 کے تحت 500 کے وی ایچ وی ڈی سی ٹرانسمیشن سسٹم تنصیب کے منصوبے کی منظوری دی گئی جس کے تحت تاجکستان سے افغانستان کے ذریعے پاکستان کو بجلی فراہم کی جائیگی منصوبہ کو حتمی منظوری کیلئے ایکنک کو بھجوا دیا گیا ، سی ڈی ڈبلیو پی نے ٹرانسپورٹ اور مواصلات کے شعبہ میں حکومت سندھ کی جانب سے پیش کردہ بی آر ٹی ریڈ لائن کی تعمیر کیلئے 77ارب 75کروڑ98 لاکھ روپے کے منصوبے کی منظوری دی ، منصوبہ کےتحت 29کلومیٹر طویل میٹرو بس کویڈور نمائش سے ملیر ہالٹ ڈپو تک تعمیر کی جائیگی جس سے کراچی کو ٹرانسپورٹ کی تیز ترین اور آسان سہولت میسر آئیگی ،روزانہ کی بنیاد پر 3 لاکھ 20 ہزار مسافروں کو سفری سہولیات دستیاب ہونگی،منصوبہ حتمی منظوری کیلئے ایکنک کو بھجوا دیا گیا۔