ایم کیو ایم لندن کا کارکن گرفتار،اسلحہ برآمد

April 17, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نےمنگھو پیر میں کارروائی کرتے ہوئےملزم محمد آصف عرف بھیا کوگرفتار کر کے اسکے قبضے سے ٹی ٹی پستول بر آمد کر لی،پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے، ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر 2010 و 2011 میں اورنگی ٹاؤن اور پاکستان بازار کے علاقوں میں عبدالغنی ، نظر پٹھان اور جاوید عرف کریزی کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔