کینیڈین خاتون کو ہراساں کرنے کا مقدمہ درج

April 17, 2019

اسلام آباد میں کینیڈین خاتون کو ہراساں کرنے کا مقدمہ تھانہ سہالہ میں درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تھانہ سہالہ کی حدود میں ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں دو لڑکوں نے راستہ روک کر کینیڈین خاتون کو گاڑی میں بیٹھنے کو کہا تھا۔

خاتون کے مطابق ملزمان نے گاڑی کا پیچھا کیا اور مسلسل ہراساں کرتے رہے اور ڈرائیور سے بار بار منزل کا پوچھتے رہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق خاتون نے ملزمان کے ڈر سے ایک شاپنگ سینٹر میں چھپ کر جان بچائی۔

آئی جی اسلام آباد نے غیر ملکی خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزمان کی 24 گھنٹوں میں گرفتاری کا حکم دیا ہے۔