لاہور، 13سالہ لڑکے نے 12سالہ لڑکے کو قتل کردیا

April 17, 2019

لاہور میں شفیق آباد کے علاقے کھوکھر ٹاون میں معمولی جھگڑے پر 13 سالہ لڑکے نے چھری کے وار سے 12 سالہ لڑکے کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نور محمد اور مقتول حسن ایک ہی گلی میں رہتے تھے، دونوں میں جھگڑا ہوا تو نورمحمد نے حسن کو چھری کے وار سے شدیدزخمی کر دیا تاہم حسن اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑگیا۔

پولیس نے 13 سالہ ملزم نور محمد اور اس کے والد ہاشم کو گرفتار کرکے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ڈیڈ ہاؤس منتقل کردی ہے۔