ملک کے مختلف علاقوں میں آج بھی بارش کا امکان

April 17, 2019

ملک بھر کے مختلف علاقوں میں آج بھی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالا، مالا کنڈ، ہزارہ، مردان، کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے کئی علاقوں میں آج بھی بارش کا امکان ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق ملک بھر میں بارشوں سے 39 افراد جاں بحق اور 135 زخمی ہوئے ہیں جبکہ پنجاب اور سندھ میں فصلوں کوبھی نقصان پہنچا ہے۔ زرعی ماہرین نے پیداوار کم رہنے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔

اس کے علاوہ مختلف علاقوں میں طوفانی ہوا اور بارش سے آم کے باغات اُجڑ گئے ہیں اور کیریاں درختوں سے گرگئیں۔