سہیل محمود انتہائی تجربہ کار سفارتکار ہیں، شاہ محمود

April 17, 2019

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سہیل محمود انتہائی تجربہ کار اور منجھے ہوئے سفارتکار ہیں، سہیل محمود کی بطور سیکرٹری خارجہ تعیناتی خوش آیند ہے۔

نئے سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ۔

دفترخارجہ میں ہونے والی ملاقات میں خارجہ پالیسی کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ سہیل محمود بھارت میں ہائی کمشنرسمیت اہم ذمہ داریاں نبھانے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

دفتر خارجہ میں سبکدوش ہونے والی سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے بھی وزیرخارجہ سے الوداعی ملاقات کی۔

سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے بہترین مفاد میں اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھانے کی بھرپور کوشش کروں گا۔