گوجرانوالہ میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ ،3 افراد جاں بحق

April 18, 2019

گوجرانوالہ میں دو گروپوں کے درمیان جھگڑے میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق تھانہ سول لائن کے علاقے فتومنڈ میں دو گروپوں کے درمیان جھگڑے میں گولیاں چل گئیں ، واقعے میں 3 افراد جاں بحق اور 5زخمی ہوگئے۔

ریسکیو اہلکاروں نے جاںبحق اور زخمی افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا، ایس پی کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں۔