گلشن معمار، زہر خورانی سے 6 افراد بے ہوش

April 19, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر ٞ) گلشن معمار المنظر سوسائٹی میں رہائش پذیر 6 افراد گھر میں بے ہوش ہو گئے ، پولیس اور امدادی ٹیم نے تمام افراد کو عباسی اسپتال منتقل کیا ،پولیس کے مطابق اسپتال میں بے ہوش افراد کی شناخت 28سالہ رابیل ،25سالہ ثانیہ ،30سالہ حرا،45سالہ گو ڈل ،11سالہ گل حسن ،24سالہ شہزاد کے نام سے کی گئی ، تمام افراد کوطبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا، واقعہ زہر خورانی کا نتیجہ معلوم ہو تا ہے۔‎