نہتے شہریوں پر دہشتگردوں کا حملہ قابل مزمت ہے،سیاسی و مذہبی رہنما

April 19, 2019

کراچی(اسٹاف رپوٹر) سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں نے مکران کوسٹل ہائے وے پر 14 افراد کو بس سے اتار کر قتل کرنے کی شدید نذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کی جانب سے نہتے شہریوں پر حملہ دشمن ملک کے ایجنٹوں کا کارنامہ ہے، امن و امان کا قیام حکومتی اولین ترجیح ہونی چاہیئے، غمزدہ خاندانوں سے دلی تعزیت کرتے ہیں حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملزمان کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے، بلو چستان میں معصوم افراد کی شہادت کا یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ مسلسل ایسے المناک اور انسانیت سوز واقعات رونماء ہو رہے ہیں ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ ،عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر شاہی سید ،شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی، مولانا محمد عون نقوی ، مولانا شہنشاہ نقوی، رضی حیدر رضوی، مولانا حمید حسین الحسینی ،نوید قمر زیدی،اختر علی رضوی اور دیگر نے اپنے بیا نات میں کیا ۔