میپکو بارشوں میں جلنے اور خراب ہونے والے ہزاروں میٹروں کو تبدیل نہیں کرسکی

April 19, 2019

ملتان(سٹاف رپورٹر)میپکو بارشوں میں جلنے اور خراب ہونے والے ہزاروں میٹروں کو تبدیل نہیں کرسکی، صارفین دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور ہیں، صارفین کی جانب سے ادائیگیوں کے باوجود میٹروں کی عدم دستیابی کو عذر بناکر ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی تو چالو کردی گئی تاہم اسٹامپ پیپرز پر تحریر لے لی گئی ہے کہ محکمانہ قواعدوضوابط کا پابند رہوں گا اور کمپنی کی جانب سے بھجوائے گئے بل کی ادائیگی کرنے کا پابند ہوؤں گا۔