گجر خان کے قریب تیل کی دریافت

April 19, 2019

پنجاب میں راولپنڈی اور گجر خان کے قریب واقع ماڑی پیٹرولیم اور پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے مشترکہ معدنی کنویں سے تیل کی دریافت ہوئی ہے۔

ماڑی پیٹرولیم لمیٹڈ کے اعلامیئے کے مطابق ماڑی پیٹرولیم لمیٹڈ کے غوری بلاک کے ڈھاریاں 1 معدنی کنویں سے تیل دریافت ہوا ہے۔

ماڑی پیٹرولیم لمیٹڈ کے اعلامیئے میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈھاریاں ون سے یومیہ 372 بیرل یومیہ خام تیل نکلنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ماڑی گیس غوری بلاک میں 65 فیصد جبکہ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ 35 فیصد کی حصے دار ہے۔