75 فیصد پاکستانی کتابوں سے دور رہتے ہیں، سروے

April 19, 2019

گیلپ اور گیلانی پاکستان کے رائےعامہ کے سروے کے مطابق صرف 9 فیصد پاکستانی کتب بینی کے شوقین ہیں جبکہ75 فیصد پاکستانی کتابوں سے دور رہتے ہیں۔

سروے میںملک بھر سے شماریاتی طور پرایک ہزار 178 مرد وں اور خواتین سے یہ سوال پوچھا گیا کہ ’آپ دن میں کتنے گھنٹے کتاب پڑھتے ہیں(نصابی کتابیں،مذہبی کتابیں، فکشن، ناولز ، میگزینز ، شاعری وغیرہ )؟

اس سوال کے جواب میں16فیصدجواب ہندگان روازنہ ایک گھنٹہ ، 3فیصد دو گھنٹے،2فیصد تین گھنٹے ،2 فیصد چار گھنٹے ،2فیصد چار یا چار سے زائد گھنٹے کتاب کا مطالعہ کرتے ہیںجبکہ 75فیصد کا کہنا تھا کہ وہ کتابیںہی نہیںپڑھتے ۔

واضح رہے کہ گیلانی ریسرچ فاؤنڈیشن کا حالیہ سروے گیلپ انٹرنیشنل سے منسلک گیلپ پاکستان کی مدد سے کیا گیا تھا۔