تربت میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے آئل ٹینکر ڈرائیور زخمی

April 20, 2019

کو ئٹہ(اسٹاف رپورٹر) تربت میں مو ٹر سائیکل سواروں نے آئل ٹینکر کے ڈرائیور کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا لیو یز ذرائع کے مطابق بلیدہ روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے آئل ٹینکر کو روک کر ڈرائیور نور احمد نیچے اتار اور فائرنگ کرکے فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں ڈرائیور شدیدزخمی ہوگیا لیویز نے زخمی کو ہسپتال منتقل کیاجہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔