حسین اصغر کو ڈپٹی چیئرمین نیب مقرر کرنے کا فیصلہ

April 20, 2019

حسین اصغر کو ڈپٹی چیئرمین نیب مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے حسین اصغر کو ڈپٹی چیئرمین بنانے کی سفارش کی ہے۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ڈپٹی چیئرمین نیب کی سمری کی باضابطہ منظوری دیں گے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ حسین اصغر پنجاب میں اینٹی کرپشن کے سربراہ کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔