’کرپشن کلچر عام کرنیوالے پی ٹی آئی کابینہ میں بیٹھے ہیں‘

April 21, 2019

جماعتِ اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ کابینہ دیکھ کر یہی لگتاہے کہ اب بھی پیپلز پارٹی کی حکومت ہے،جن پر کرپشن کلچر عام کرنے اور قومی خزانہ لوٹنے کے الزامات ہیں، وہی پی ٹی آئی حکومت کی کابینہ میں بیٹھے ہیں۔

لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ حالات نے ثابت کر دیا کہ موجودہ حکومت سابقہ حکومتوں کا ہی نیو ایڈیشن ہے ، پی ٹی آئی حکومت کو اب صاف دامن لوگوں کی حکومت کون تسلیم کرے گا ۔

ان کا کہناتھاکہ پی ٹی آئی کے ووٹرز اور سپورٹرز بھی حیران ہیں کہ ان کو کیا خواب دکھلائے گئےتھےاور ہو کیا رہاہے ،عوام پر گزرے حکومت کے 244 دنوں میں ہر دن دوسرے دن پر بھاری رہا۔

سراج الحق نے کہاکہ عوام کے مستردکردہ لوگوں کو کابینہ میں بٹھا کر حکومت کون سی تبدیلی لانا چاہتی ہے۔