اکرم ساہی ایشین ایتھلیٹکس کے نائب صدر منتخب

April 21, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر جنرل ریٹائرڈ اکرم ساہی ، ایشین ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے نائب صدر منتخب ہوگئے ہیں۔وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں ۔دوہا میں ہونے والے 23ویں کانگریس کے اجلاس میںان کا انتخاب عمل میں آیا۔