بھارتی کرکٹرز ہارتک پانڈیااورلوکیش راہول کو جنسی چیٹنگ پر سزائیں

April 21, 2019

لاہور(نمائندہ جنگ) بھارتی کرکٹ بورڈنے بھارتی کرکٹرز کو جنسی چیٹنگ پر سزائیں دی ہیں۔ ہفتے کوٹی وی چیٹ شومیں فحش گفتگوکرنے پرکھلاڑیوں ہارتک پانڈیااورلوکیش راہول دونوں پر 29000 ڈالرجرمانہ عائدکردیاہے ،جس کے تحت انہیں دورہ آسٹریلیاسے وطن واپسی کاحکم دیاگیاتھا۔کیس کی تحقیقات کرنے والے ایک محتسب کاکہناتھاکہ پانڈیا سیلبریٹی شو میں راہول کے ساتھ شریک تھے اور انہیں اپنے فحش بیانات سے متعلق ہرصورت وضاحت کرناہوگی۔