پولیو مہم کل سے شروع ،سخت مانیٹرنگ کانظام تشکیل

April 21, 2019

لاہور (جنرل رپورٹر )لاہور سمیت پنجاب بھر میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم کل 22 اپریل سے شروع ہو گی ،جس کے دوران پنجاب بھر میں ایک کروڑ 97 لاکھ بچوں کو48ہزار سے زائد انسداد پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر پولیو سے بچاو کے قطرے پلائیں گی لاہو ر میں 12 ہزار افراد پولیو ڈیوٹی پر مقرر کئے گئے ہیں جن میں پولیو ٹیموں کے انچارج بھی شامل ہیں پیر سے شروع ہونے والی مہم کم خطرے والے سیزن کی آخری مہم ہےجبکہ جون سے پولیو ہائی رسک سیزن شروع ہو رہا ہےلاہور میں پولیو کے سنگین رسک کے پیش نظر یہاں سخت مانیٹرنگ کا نظام تشکیل دیا گیا ہےلاہور میں حکومت اور پارٹنر ایجنسیوں کے سٹاف کو دوسرے ضلعوں سے مانیٹرنگ کے لئے خصوصی طور کر مدعو کر کے پوسٹ کیا گیا ہےذرائع کے مطابق یہ مانیٹرنگ کا نظام عمران خان کے نمائندہ خصعوصی بابر بن عطا کے احکامات کے تحت وضع کیا گیا ہے ۔