اسلام آباد لانگ مار چ کااعلان ہواتو قربانی سے دریغ نہیں کرینگے‘جمعیت

April 21, 2019

خاران(نامہ نگار )جمعیت کے رہنمائوںنے کہاہے کہ جمعیت میں یونٹ سے لیکر مرکزی سطح تک تمام عہدوں پر جمہوری انداز میں انتخابات ہوتےہیں کارکن ‘لسانیت‘قومیت ‘برادری اور رشتہ داری سے بالاترہوکر عہدیداروں کو انتخاب یقینی بنائیں ان خیالات کااظہار جمعیت کے صوبائی کنوینر مولانا عبدالخالق مری ایم پی اے واشک حاجی زابد ریکی حافظ عبداللہ گورگیج عطا اللہ شاہ اور دیگر نے جمعیت خاران کے ضلعی انتخابات کے موقع پر مجلس عمومی کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر مولوی مفتی عبدالغفار ضلعی امیر اور مولوی عصمت اللہ جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے رہنمائوںنے کہا کہ نومنتخب عہدیدار جمعیت کی فعالیت کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کوبروئے کار لائینگے ہمارامقابلہ یہودی ایجنٹوں سے ہے جب قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن اسلام آباد کیلئے لانگ مارچ کااعلان کرینگے تو کارکن کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔