قومی موسیقی میلے کا دوسرا دن ،کلاسیکل موسیقی کے نام رہا

April 21, 2019

پاکستان نیشنل کونسل آدی آرٹس کے زیر اہتمام منعقد کردہ سات روزہ موسیقی میلہ کے دوسرے روز پاکستان کے معروف کلاسیکل گلوکاروں نے خیال ، ٹھمری اور دادر ا انتہائی فنی مہارت سے گا کر موسیقی کے شائقین کو محظوظ کیا ۔

معروف کلاسیکل گلوکاروں نے راگ مہارت سے گا کر شائقین کو محظوظ کیا ۔

جن گلو کاروں نے اس موقع پر اپنے فن کا مظاہرہ کیا ان میں اُستادقادر شگن اور مسلم شگن جن کا تعلق گوالیار گھرانہ سے ہے انہوں نے خیال گائیکی میں اپنا کلام پیش کیا اور سننے والوں کو محظوظ کیا ۔ اُستاد شاہد حامد نے خیال میں،مینا سید نے ٹھمری، ولی فتح علی نے خیال میں ،اُستاد فتآؒ ٰ علی خان حیدر آبادی نے خیال اور ٹھمری سے لوگوں کے دلوں کو لبھایا۔

استاد نفیس احمدخان ستار نواز اوراستاد اجمل طبلہ نواز نے جگل بندی سے لوگوں کو محظوظ ہونے کا موقع فراہم کیا۔

ڈائر یکٹر جنرل سید جمال شاہ نے کہا کہ کلاسیکل موسیقی کی بقاء در اصل ہر طرح کی موسیقی کی حیات ہے ، حکومتی اداروں کو کلاسیکی گلوکاروں کی ہر ممکن حوصلہ افضائی اور اس فن کی ترویج کے لیے کوشش کرنی چائیے ۔

ہمارے گلوکاروں کو چائیے کہ وہ نوجوان گلوکاروں کو اس طرف راغب کریں اور انہیں کلاسیکی موسیقی کی تربیت دیں تا کہ آنے والی نسلیں بھی اس فن کو زندہ رکھ سکیں ۔