رحمدلانہ عمل انسان میں مثبت تبدیلیاں لاتا ہے، تحقیق

April 21, 2019

دوسروں کے ساتھ رحم دلی اور نرمی سے پیش آنا خود آپ کی سچی خوشی کا ذریعہ بن جاتا ہے۔

ماہرین نے کچھ افراد کی خوشی کی سطح ایک ہفتے تک رحمدلانہ عمل کرنے سے پہلے اور بعد میں جانچی اور نتائج میں واضح فرق پایا۔ہاورڈ میڈیکل اسکول کے ہاورڈ ہیلتھ پبلشنگ میں شائع شدہ ایک تحقیقی رپورٹ کے مطابق دوسروں کے ساتھ شفقت اور مہربانی سے پیش آنے سے انسان کے اندر مثبت اثرات رونما ہوتے ہیں۔

تحقیق میں یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ اپنوں، غیروں، اجنبیوں یا دوستوں کسی کے ساتھ بھی کیا گیا رحمدلانہ اور دوستانہ عمل خود آپ کی سچی خوشی میں اضافہ کرتا ہے۔