انگلینڈ کو ہرانا چاہتے ہیں،حارث سہیل

April 22, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ دور ہے ہمیں ورلڈ کپ سے قبل دس میچ کھیلنا ہیں۔ انگلینڈ کو ہرانا چاہتے ہیں۔ اس لئے ہمیں ان میچوں میں اپنی قوت کا اندازہ ہوجائے گا۔آسٹریلیا کی سیریز کے بعد میرا اعتماد بہت بڑھا ہے۔ادھربابر اعظم نے کہا کہ میں پاور ہٹنگ کے علاوہ بھی عالمی نمبر ایک ہوں ، میرا رول اننگز کو مستحکم کرنا ہے۔