قومی اسمبلی کا اجلاس آج شروع ہو گا

April 22, 2019

اسلام آباد( طاہر خلیل)قومی اسمبلی کااجلاس چھ ہفتے کے وقفے کے بعد آج سے اسلام آباد میں شروع ہوگا۔اپوزیشن اور حکومت کی طرف سے شروع ہونے والے اجلاس کےلئے بھاری بھرکم ایجنڈے تیار کئے گئے ہیں۔اجلاس شروع ہونے سے پہلے پارلیمانیجماعتوں کے لیڈروں پر مشتمل ہائوس بزنس کمیٹی کا اجلاس سپیکراسد قیصر کی زیر صدارت ہوگاجس میں پارلیمانی ایجنڈے کی منظوری دی جائے گی۔حزب اختلاف نے اشیائے صرف کی قیمتوں،بجلی گیس کے نرخوں میں اضافے اور ادویات کی قیمتوں میں تین سو گنا اضافے سے متعلق تحریکیں ایوان میں جمع کرا رکھی ہیں۔