مسخ شدہ لاشیں، شاہراہ پر پابندی اور گرفتاریاں کہاں کا ہیلنگ ٹچ ہے ،محبوبہ مفتی

April 22, 2019

سرینگر(ایجنسیاں ) پی ڈی صدر محبوبہ مفتی نے وزیراعظم نریندر مودی کے ہیلنگ ٹچ ریمارکس پر اپنے ردعمل میں اسے کشمیریوں کی تذلیل کے مترادف قرار دیا ہے۔ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ یہ حیرت کا مقام ہے کہ نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشوں اور شاہراہ پر عام شہریوں کی نقل و حمل پر قدغن کو کس طرح ہیلنگ ٹچ کا نام دیا جائے۔پی ڈی صدر کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی حیرانگی کی بات ہے کہ اہل خانہ کو مسخ شدہ لاشیں بھیجنا ، سرینگر جموں شاہراہ کو عام شہریوں کی نقل و حمل کے لیے بند کردنیا اور کشمیریوں کو گرفتار اور ذلیل کرنا کہاں کا ہیلنگ ٹچ ہے۔واضح رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ایک انٹرویومیں کہا تھاکہ ہم کشمیر، جموں اور لداخ کے لوگوں کو ہیلنگ ٹچ جبکہ علیحدگی پسندوں اور ملی ٹینٹوں کو ہٹنگ ٹچ دیں گے۔بھارتی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں مودی نے کہا ʼہم ہیلنگ ٹچ کے لئے تیار ہیں لیکن کشمیر، جموں اور لداخ کے لوگوں کے لئے ہیلنگ ٹچ جبکہ جنگجوئوں کیلئے ہٹنگ ٹچ ہوگا لیکن کانگریس اور علاقائی جماعتوں کاالٹا فارمولہ ہے وہ بھارتی حکومت کو ہٹنگ ٹچ دینا چاہتے ہیں۔