حبس بے جامیں رکھ کر اسلحے کی نوک پر4 آئل ٹینکراورگھروپلاٹ کی رجسٹریاں ہتھیا لی گئیں

April 22, 2019

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)متمول شخص کو حبس بے جامیں رکھ کر اسلحے کی نوک پر4آئل ٹینکراورگھروپلاٹ کی رجسٹریاں ہتھیا لی گئیں ،ملزموں نے اشٹام پیپرپر دستخط اورانگوٹھابھی لگوا لیا۔تھانہ ویسٹریج کو سیدزاہدحسین نے درخواست دی کہ مجھے ملک وحید،ملک ثاقب،وقار کھوکھر،ریاست کھوکھر،مانی ذوالفقار شاہ،جمال اکبر شاہ مجھ سے زبردستی میری بیوی کو کال کرواکر گھر اور پلاٹ کی رجسٹریاں ہتھیالیں۔ پولیس نے متاثرہ شخص کی رپورٹ پرمقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔