افغانستان : زابل میں 28 عسکریت پسند ہلاک

April 22, 2019

افغانستان میں افغان فورسز کے فضائی حملوں میں28 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔

افغان خبرایجنسی کے مطابق فضائی حملے جنوبی افغان صوبے زابل کے ضلع نوبہار کے علاقے کوہِ سیفل میں کیے گئے۔

افغان فضائیہ کے حملوں میں ہلاک ہونے والے عسکریت پسندوں میں 3 خودکش بمبار اور طالبان کے ملا احمداللہ محمود گروپ کے جنگجو بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق فضائی حملوں میں عسکریت پسندوں کی دو گاڑیاں بھی تباہ ہوئیںہیں۔

واضح رہے کہ افغانستان کے صوبے زابل کے کئی اضلاع میں افغان طالبان کی اکثریت ہے۔