ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی افغان ٹیم کا اعلان

April 22, 2019

افغانستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپکیلئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔

میگا ایونٹ میں افغانستان کرکٹ ٹیم کی قیادت گلبدین نائب کریں گےجبکہ وکٹ کیپر بلے باز محمد شہزاد، نور علی زدران، حضرت اللہ، محمد نبی، حشمت اللہ شہیدی، نجیب اللہ، سمیع اللہ شنواری اور دولت زدران اسکواڈ میں شامل ہیں۔

افغان ٹیم میں آفتاب عالم، حامد حسن، نجیب الرحمان، راشد خان، اصغر افغان اور رحمت شاہ بھی ٹیم میں جگہ بنانے والوں میں شامل ہیں۔