پاکستانی کرکٹرز دورئہ انگلینڈ سے قبل ہیراسٹائلسٹ کے پاس پہنچ گئے

April 23, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ورلڈکپ اور دورئہ انگلینڈ سے قبل جہاں پاکستانی کرکٹرز نے اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے خوب پسینہ بہایا وہیں اچھا نظر آنے پر بھی بھرپور توجہ دی۔ انگلینڈ روانگی سے قبل اسٹار کرکٹرز مقامی ہیر اسٹائلسٹ کے پاس پہنچ گئے اور بالوں کی تراش خراش کرائی۔ ان میں خاص طور پر عماد وسیم شاہین آفریدی اور فخر زمان نمایاں تھے۔ ایسے میں ٹرینر گرانٹ لوڈن اور فزیو کلائیو ڈی کان کہاں پیچھے رہنے والے تھے، انہوں نے اس موقع سے فائدہ اٹھایا اور کھلاڑیوں کے ہمراہ بال بنواتے رہے۔