ریلوے سکولوں کی بندش کیخلاف کینٹ سٹیشن پر پریم یو نین کا احتجاجی مظاہرہ

April 23, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر)ریلوے سکولوں کی بندش کیخلاف ملتان کینٹ ریلوے سٹیشن پر پریم یو نین کے مرکزی صدر حافظ سلمان بٹ کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،انہوں نے کہا ہے کہ قوم کےمستقبل سے تعلیم کا حق چھیننا ظلم ہے ایسے کسی اقدام کوریلوےملازمین قطعاََ برداشت نہیں کریں گے ، وزیر اعظم نے اقتدار میں آنے سے پہلے بلند وبانگ دعوےکئے لیکن عملی طور پر کچھ موجود نہیں، ریلوے ملازمین کی جبری برطرفیاں افسو سناک عمل ہے ہم ٹی ایل اے ملازمین کی آواز حکام بالا تک پہنچائیں گے اگربات نہ سنی گئی تو ملازمین کے حقوق کیلئے بھر پور احتجاجی تحریک چلائیں گے،ریلوے سکولز کی بندش قابل مذمت ہے ، مظاہرے میں طلبا وطالبات، اساتذہ، والدین ، عارضی ملازمین، ڈویژنل صدر پریم یونین رانا شریف اوریونین عہدیداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔